تازہ ترین

امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی پہلی خاتون اسپیکر نینسی پیلوسی نے ڈیموکریٹ پارٹی سربراہ کے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان پر ری پبلکنزکے کنٹرول کے بعد ڈیموکریٹ اسپیکر عہدہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئی، نینسی پلوسی نے جنوری میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

نینسی پیلوسی نے کہا جنوری میں ایوان میں ریپبلکنز کے کنٹرول سنبھالنے پر عہدہ چھوڑ دیں گی، اب وقت آگیا ہے کہ نئی نسل ڈیموکریٹک کی قیادت کرے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 20 سال سے پارٹی کی قیادت کرنے والی نینسی پلوسی نے کہا کہ وہ ایوان سے ریٹائر نہیں ہوں گی اور سان فرانسسکو کی نمائندگی کرتی رہیں گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس کی جانب سے ممکنہ طور پر اسپیکر نینسی پلوسی کی جگہ نیویارک کے نمائندے حکیم جیفریز کا انتخاب کیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کانگریس کی جانب سے پارٹی قیادت کیلئے پہلے سیاہ فام شخص حکیم جیفریز کا انتخاب ایک ممکنہ تاریخی اقدام ہوگا۔

دوسری جانب ری پبلکنز نے اپنی پارٹی سے اسپیکر لگانے کیلئے تیاری شروع کردی ہے، ایسا ہونے کی صورت میں صدر جو بائیڈن کو قانون سازی میں سخت مشکلات کا سامنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -