منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پیمرا نے عامر لیاقت کے پروگرام پر پابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ٹی وی میزبان عامر لیاقت کے پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ پر پابندی عائد کردی ہے۔

پیمرا کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ پیمرا کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کے خلاف یہ قدم ان کے پروگرام میں ’نفرت انگیز پرچار‘ کے بعد اٹھایا جارہا ہے۔

pemra

اتھارٹی نے مذکورہ چینل کے کسی بھی پروگرام میں عامر لیاقت کی شرکت بطور مہمان، میزبان، رپورٹر، یا بذریعہ آڈیو یا ویڈیو بیپر پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

پیمرا کا مزید کہنا ہے کہ عامر لیاقت کے پروگرام کے خلاف یہ اقدام کئی ہفتوں کی مسلسل نگرانی کے بعد اٹھایا گیا، جب انہوں نے پیمرا کے ضابطہ اخلاق کے متعدد شقوں کی خلاف ورزی کی۔

پیمرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر مذکورہ چینل نے پیمرا کے حکم نامے کی خلاف ورزی کی تو چینل کی نشریات بھی فوری طور پر معطل کردی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں