اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پیمرا بل 2023 منظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ہفتہ کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی جانب سے پیمرا (ترمیمی) بل 2023 کی منظوری کے بعد خوشی کا اظہار کیا ہے، یہ بل انھوں نے ایک روز قبل پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پیمرا بل 2023 منظور کر لیا، ’’یہ بل میرے اور کمیٹی ممبران کے درمیان تفصیلی گفتگو کے بعد منظور ہوا، بل کی تیاری کے لیے تمام فریقین سے مشاورت ہوئی اور ایک سال لگا۔‘‘
میڈیا انڈسٹری کو پابندیوں سے جکڑنے کی تیاری، پیمرا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش
انھوں نے کہا بل کا بنیادی مقصد صحافیوں کی فلاح و بہبود اور میڈیا کو آزاد اور ذمہ دار بنانا ہے، بل میں صحافیوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی سمیت دیگر اہم مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے۔
I am pleased that the NA Standing Committee for Information & Broadcasting passed the PEMRA (Amendment) Bill 2023 today, which I had laid in the National Assembly yesterday. The Bill was approved by the Committee after a comprehensive discussion between the Committee members and…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 21, 2023