اسلام آباد: پیمرا نے ڈی ٹی ایچ لائسنس کی بولی کیلئے آٹھ کمپنیوں کے نام فائنل کرلیے، جو سات دسمبر کو ہونیوالی نیلامی حصہ لے سکیں گے.
ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی سات دسمبر کو ہوگی، جس میں شرکت کی اہل آٹھ کمپنیوں کے نام پیمرا نے شارٹ لسٹ کرلیے ہیں، ڈی ٹی ایچ لائسنس کیلئے اشتہار دس ستمبر کو شائع کیا گیا تھا اور درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ چھ نومبر تھی، جس کے لیے دس کمپنیوں نے بولی میں حصہ لینے کے لیے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔
پیمرا کی جانب سے بولی میں حصہ لینے کی اہل قرار پانے والی کمپنیوں میں سردار بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ، پارس میڈیا اینڈ براڈ کاسٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، ماسٹرو میڈیا ڈسٹری بیوشن پرائیویٹ لمیٹڈ، ایچ بی ڈی ٹی ایچ پرائیویٹ لمیٹڈ، آئی کیو کمیونیکیشنزپرائیویٹ لمیٹڈ، نیا ٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ، شہزاد سی جی جی پرائیویٹ لمیٹڈ اور شریف فیڈ ملز پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔
اہل قرار دی گئی یہ آٹھ کمپنیاں سات دسمبر کو ہونیوالی ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی میں حصہ لے سکیں گی.