اسلام آباد: پیمرا نے نیوز اور کرنٹ افیئرز کے چینلز کو فائنل وارننگ جار کردی، وارننگ سپریم کورٹ کے چوبیس مئی کےریمارکس کی روشنی میں جاری کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے اپنی فائنل وارننگ میں کہا ہے چینلز کو چیف جسٹس یاآرمی چیف کو کسی غیرآئینی اقدام پراکسانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
جاری کی جانے والی وارننگ میں کہا گیا کہ چینلز غیرمہذب زبان کے استعمال نہ ہونے کویقینی بنائیں، جمہوری نظام اکھاڑنے جیسےغیرمہذب زبان استعمال کرنے سے اجتناب کیاجائے،تمام چینلز اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی آئینی ادارے پرالزام تراشی نہ ہو۔
پیمرا نے اس حوالے سے بھی آگاہ کیا کہ چینلز کو فرقہ واریت اورانتشار پھیلانے کی بھی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی، کسی کوکافر،غدار یاگستاخ قراردینے اور بددعاؤں پر بھی پابندی ہوگی۔
پیمرا نے چینلز کو تاخیری نظام نصب کریں، پیمرا نے چینلز کو ایڈیٹوریل کمیٹیوں کے بارے میں بھی دس دن جون تک تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
پیمرا کا کہنا ہے ٹی وی چینلزضابطہ اخلاق پرعملدرآمدیقینی بنائیں، خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔