شہبازحکومت اور پیمرا کی فسطائیت رک نہ سکی، اےآروائی نیوز پر حملےجاری ہیں۔ پیمرا نے اےآر وائی نیوز اور بول نیوز کی نشریات 3 روز کیلئے بند کر دیں۔
حکومتی ایما پر مؤثر تاخیری نظام نہ ہونےکا الزام لگا کر نشریات روکنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کا گوجرانوالہ میں جلسہ دکھانے پر شہبازحکومت اور پیمرا نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے چینلز کی نشریات رکوا دیں۔
اےآروائی نیوز نے مؤثر تاخیری نظام کےساتھ گوجرانوالہ کا جلسہ دکھایا، ڈیلے پر ہونے کے باجود پیمرا اور شہباز حکومت نے میڈیا ہاؤسز پر وار کر دیے۔
شہباز حکومت اور پیمرا کی فسطائیت، پیمرا نے اے آر وائی نیوز اور بول نیوز کی نشریات 3 دن کیلئے بند کردیں#ARYNews #PEMRA #pakistankiawazary pic.twitter.com/PBQnlBDIAg
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) September 15, 2022
چیئرمین عمران خان نے اےآروائی نیوز کی نشریات معطل کرنےکی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینلز کو صرف حق اور سچ کی آواز دکھانےکی سزادی جارہی ہے چینلزکوچاہیےحکومتی فسطائیت کےجواب میں ڈٹ جائیں حکومتی ظلم و جبر کا ڈٹ کرمقابلہ کریں قوم آپ کےساتھ ہے۔
صحافیوں کی ملک گیر تنظیم پی ایف یوجے نے اےآروائی نیوز اور بول نیوز کی نشریات بندش کو چیلنج کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معطلی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔
صدرپی ایف یوجےافضل بٹ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت میڈیا دشمن پالیسی کا رویہ ترک کرے میڈیاکی آزادی اور ورکرز کا معاشی قتل برداشت نہیں کریں گے۔