اسلام آباد : پیمرا نے نیب سےمتعلق یکطرفہ اورغیرضروری تجزیوں پر ٹی وی چینلز کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا تمام ٹی وی چینلز پروگرامز میں یکطرفہ تجزیے روکیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹاک شوز اور پروگرامز میں نیب سے متعلق یکطرفہ اورغیرضروری تجزیوں پر پیمرا نے ٹی وی چینلزکو ہدایت نامہ جاری کردیا۔
جس میں کہا کہ ٹی وی چینلز پروگرامز میں نیب سے متعلق یکطرفہ ،غیر ضروی تجزیئے پیش کئے جارہے ہیں،نیب موقف کے بغیر پروگرامز اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی نیت کے مترادف ہے۔
ہدایت نامے میں کہا گیا کہ پروگرامز میں نیب کا موقف لئے بغیریکطرفہ تجزیہ پیش کیا جاتا ہے، سپریم کورٹ ازخود نوٹس فیصلے میں زیر سماعت کیسز پر تبصرہ ممنوع قرار دیا ہے۔
پیمرا کا کہنا تھا ایسے پروگرامزپیمرا قوانین اور سپریم کورٹ ازخود نوٹس فیصلے کی خلاف وزری ہے، لائسنس ہولڈرز کو ہدایت کی جاتی ہے پروگرامزمیں یکطرفہ تجزیوں کو روکیں۔