تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

نیکی کرنا بھاری پڑگیا، سڑک پر گڑھا ٹھیک کرنے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

راستے کی رکاوٹوں کو دور کرنا قابل تحسین اقدام ہے لیکن اٹلی میں شہری کو ٹوٹی سڑک کا گڑھا ٹھیک کرنا بھاری پڑگیا اور اس پر لاکھوں روپے جرمانہ لگ گیا۔

اکثر لوگوں نے وہ مثل تو سنی ہوگی کہ نیکی برباد، گناہ لازم، اس کی عملی نمونہ اٹلی میں دیکھنے کو ملا ہے جہاں سڑک کا گڑھا ٹھیک کرنے والے کو بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ منفرد واقعہ ترقی یافتہ یورپی ملک اٹلی میں پیش آیا جہاں ایک شہری نے سڑک پر پڑنے والے گڑھے کو مسافروں کی سہولت کے لیے ٹھیک کیا لیکن حکومتی ادارے نے بجائے ستائش کے اس شخص پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد کردیا۔

یہ عجیب وغریب واقعہ اٹلی کے علاقے لمبارڈی کے ایک قصبے برلیسینا کا ہے جہاں ایک سڑک پر 30 سینٹی میٹر کا گڑھا پڑگیا تھے اور راہگیروں کو آمدورفت مین مشکلات کا سامنا تھا۔

سڑک کی مرمت کے لیے مقامی کونسل کو کئی بار شکایت کی گئی تاہم اس کی جانب سے اس گڑھے کو ٹھیک کرنے میں ناکامی پر 72 سالہ کلاڈیو ٹرینٹا نے سڑک ٹھیک کرنے کی خود ٹھانی اور اسے تارکول جیسے ایک مادے سے ٹھیک کرنے کر دیا۔

عوامی کی بڑی مشکل دور کرنے پر ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اس کی ستائش کی جاتی لیکن اس کے برعکس ٹریفک پولیس کی جانب سے کلاڈیو ٹرینٹا پر 882 یورو (2 لاکھ 73 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

ٹریفک پولیس نے صرف اتنا ہی نہیں کیا بلکہ کلاڈیو ٹرینٹا کو سڑک پر پڑے گڑھے کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کا حکم بھی دیا۔

مذکورہ جرمانے پر 72 سالہ شخص نے ایک فیس بک پوسٹ میں پولیس سے ملنے والے مراسلے کی تصویر شیئر کی۔

اس مراسلے میں کلاڈیو ٹرینٹا پر ہائی وے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے سرکاری جگہ پر بلا اجازت ایک خطرناک کام کیا۔

کلاڈیو نے اس نوٹس کے جواب میں کہا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران انہوں نے متعدد بار مقامی حکام کو گڑھے کی شکایت کی تھی مگر کچھ نہیں ہوا جس کے بعد میں نے یہ کام کیا۔ اگر انہیں لگتا ہے کہ میں احمق ہوں تو وہ غلط ہیں۔ انہوں نے مجھے غصہ دلایا ہے اور اب میں کونسل کے خلاف غفلت کی شکایت دائر کرنے والا ہوں۔

مذکورہ شخص نے کہا کہ یہ کام میں نے شہرت کے لیے نہیں بلکہ انسانی خدمت کے جذبے کے تحت کیا تھا اور میں اس جرمانے کے خلاف آخر تک لڑوں گا۔

اس پوسٹ پر اٹلی بھر سے لوگوں نے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جبکہ انہیں میڈیا کی جانب سے مختلف پروگرامز میں مدعو بھی کیا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -