تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پینگوئن کے پیچھے کلرز وہیلز پڑ گئیں، ویڈیو وائرل

جانور اپنی خوراک کی ضروریات کو دوسرے جانوروں کو کھا کر ہی پورا کرتے ہیں لیکن کبھی کبھی بڑے جانور اپنی خوراک حاصل نہیں کرپاتے کیونکہ ان کی پہنچ سے شکار نکل جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جب برف پوش براعظم انٹارکٹکا میں ایک پینگئن اپنی جان بچانے کے در پر تھی۔

یہ ویڈیو آبنائے گرلاک کی بتائی جاتی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متعدد کلر وہیلز المعروف اورکاس اس کے پیچھے پڑ گئیں، جو ممکنہ طور پر اسے اپنا نوالہ بنانے کی خواہش مند تھیں۔

پینگوئن اپنی جان بچانے کے لیے سرد پانی میں ادھر ادھر تیرتی رہی اسی دوران اس نے قریب موجود سیاحوں کی کشتی ے قریب آنے کی بھی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پینگوئن نے ہمت نہیں ہاری اور ایک بار پھر سیاحوں کی کشتی کی طرف بڑھنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔

کلر وہیلز کو قریب آتا دیکھ کر پینگوئن نے دیر کیے بغیر دوبارہ چھلانگ لگائی اور سیاح نے اسے تھامتے ہوئے اوپر کشتی میں کھینچ لیا۔

اس پورے منظر کو دوسری کشتیوں میں موجود سیاح بھی دیکھتے رہے اور جیسے ہی پینگوئن بحفاظت کشتی میں پہنچی تو ان سیاحوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔

Comments

- Advertisement -