امریکی ریاست پنسلوانیا کے گورنر کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی گئی، آگ کے سبب گھر کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعے میں پنسلوانیا کے گورنر اور انکے اہلِ خانہ محفوظ رہے، پولیس نے آگ لگانے کے شبہہ میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کے وقت گورنر اور ان کا خاندان رہائش گاہ میں موجود تھا، ریاستی پولیس کے مطابق، انہیں عمارت سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے شخص پر جو الزامات عائد کئے جائیں گے ان میں قتل کی کوشش، دہشت گردی، آتش زنی اور ایک معروف شخصیت کے خلاف حملہ شامل ہوگا۔
گورنر نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس حملے میں جان سے مارنے کی کوشش کی گئی تھی، اس قسم کا تشدد ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ کسی خاص فریق کی طرف سے کیا گیا ہے تو انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
دوسری جانب امریکا میں غیرملکیوں کی رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، رجسٹریشن کیلئے آخری تاریخ 11اپریل مقرر کی گئی تھی۔
غیرملکیوں کی رجسٹریشن کا ایکٹ صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت نافذ کیا گیا ہے، ٹرمپ نے 20 جنوری کو امیگریشن سسٹم کے تحت غیر ملکیوں کی رجسٹریشن ایکٹ پر دستخط کئے تھے۔
ایکٹ کے تحت14سال کی عمرکو پہنچنے والے غیرملکیوں کو بھی رجسٹرڈ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام غیرملکیوں کو رجسٹریشن ہروقت اپنے پاس رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
ایگزیکٹیو آرڈرکے تحت گرین کارڈ اور ورک پرمٹ والے افراد رجسٹرڈ تصور کئے جائیں گے، گرین کارڈ اور ورک پرمٹ والے افراد کو رجسٹرڈ ہونے کی ضرورت نہیں۔
ایران سے متعلق فیصلہ جلد کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
اس حوالے سے ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوئم کا کہنا ہے کہ امریکا میں30دن سے زائد قیام پر رجسٹریشن لازمی کرانا ہوگی۔