جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

ملازمین کے لیے پنشن کی سہولت ختم

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا کی جامعات کے نئے ملازمین کے لیے پنشن کی سہولت ختم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی جامعات میں نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے اب پیشن کی سہولت نہیں ہوگی۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے پی نے تمام جامعات کو ہدایت نامہ بھیج دیا۔

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جامعات نئی بھرتیاں سرکاری کی بجائے اپنے پے سکیل کے مطابق کریں، مالی خسارے پر قابو پانے کے لیے زیر نگرانی انتظام اسکولوں کی فیس بڑھائی جائے۔

- Advertisement -

اعلامیہ کے مطابق موجودہ میڈیکل اور ہاؤس الاؤنس تبدیل کرکے صوبائی حکومت کی شرح پر لایا جائے۔ مرمت، سیکیورٹی اور دیگر اخراجات رہائش پذیر ملازمین سے لیے جائیں۔

جامعات کا معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے سرگرم ہوں، گورنرخیبرپختونخوا

خیال رہے کہ اپنے ایک بیان میں گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہا تھا کہ صوبے کی جامعات کا معیار تعلیم بہتر بنانے کے لیے سرگرم ہوں، مختلف امور پر کام بھی کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبائی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ جامعات میں نئے اساتذہ بھی بھرتی کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں