اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سرکاری ملازمین کی پنشن اسکیم میں مجوزہ ترامیم سے متعلق کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

مجوزہ ترامیم کے مطابق سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ سے 2 سال پہلے تنخواہ کے 70 فیصد کے برابر گراس پنشن ملے گی جبکہ ملازم 25 سال نوکری کے بعد رضاکارانہ طور پر ریٹائر ہو سکیں گے تاہم رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر 60 سال تک سالانہ 3 سے 20 فیصد سالانہ پنشن سے کٹوتی ہوگی۔

ترامیم کے مطابق پنشن میں سالانہ اضافہ ریٹائرمنٹ کے وقت ملنے والی پنشن کی بنیاد پر ہی ملے گا، پنشن میں سالانہ اضافہ علیحدہ رقم کے طور پر شمار ہوگا جبکہ پے اینڈ پنشن کمیشن ہر 3 سال بعد بیس لائن پنشن کا جائزہ لے گا۔

- Advertisement -

’ایسے پنشنر بھی ہیں جن کی پنشن 16 لاکھ سے زائد ہے‘

تجویز کی گئیں رامیم میں کہا گیا کہ پنشنر کی وفات کے 10 سال بعد تک اس کی فیملی کو پنشن مل سکے گی جبکہ حادثاتی طور ریٹائر ہونے والے کو 60 سال کی عمر تک پنشن ملے گی، سرکاری ملازم کی موت کی صورت میں اس کی فیملی کو 25 سال تک پنشن ملے گی۔

مزید یہ کہ پنشنرز بچوں کے معذور ہونے کی صورت میں عمر بھر پنشن حاصل کریں گے، ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری نوکری کرنے والے کو پنشن یا تنخواہ ملے گی، ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ نوکری کرنے پر صرف ایک محکمے سے پنشن ملے گی۔

علاوہ ازیں، میاں بیوی دونوں سرکاری ملازم ہوں تو ریٹائرمنٹ کے بعد دونوں کو پنشن ملے گی، پنشن میں سالانہ اضافہ 2 سال کی اوسط مہنگائی کے 80 فیصد کے برابر ہوگا، مہنگائی میں اضافہ محض اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار پر کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں