جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

جیمز میٹس کے دورہ پاکستان کا مقصد تعلقات مزید بہتر بنانا تھا: پینٹاگون

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کو شکست دینے میں سنجیدہ ہے۔ دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پینٹاگون کی ترجمان ڈانا وائٹ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان دہشت گردی کو شکست دینے میں سنجیدہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے ہزاروں جانوں کی قربانی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کی سیکیورٹی کے لیے پاکستانی اقدامات کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر دفاع جیمز میٹس کا دورہ پاکستان مفید رہا۔ دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ پاک امریکا تعلقات بڑھانے کے لیے مواقع موجودہیں۔

پینٹاگون ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ مفاد کے لیے پاکستان سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ افغانستان میں سیاسی مفاہمت کے لیے کوششوں کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر دفاع جمز میٹس نے 4 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں