ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

‘جلسے میں لوگ ان کو سننے نہیں بتیاں دیکھنے آئے تھے’

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کراچی جلسے میں لوگ ان کوسننے نہیں بتیاں دیکھنےآئے تھے، ان کی بوتھیاں نہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کے جلسوں سےکوئی فرق نہیں پڑتا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے این آر او مانگا لیکن عمران خان نےانکار کر دیا۔

بلاول بھٹو کا نام لیے بغیر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہم سے9سال چھوٹےبچےکو پرچی پر چیئرمین بنایاگیا۔

- Advertisement -

فیصل جاوید نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے سے زیادہ تحریک انصاف کے جلسے میں لوگ آئے تھے، کراچی میں پی ٹی آئی کا جلسہ شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی جلسے میں لوگ ان کوسننے نہیں بتیاں دیکھنےآئے تھے، ان کے چہرے دیکھنے نہیں آئے تھے۔

سینیٹ میں تحریک انصاف کے اعظم سواتی اور ن لیگ کے مشاہد اللہ خان میں جھڑپ ہوئی، دونوں رہنماؤں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور الزام تراشی کی گئی جس پر چیئرمین سینیٹ نے برہمی کا اظہارتے ہوئے کہا کہ غیر پارلیمانی الفاظ استعمال نہ کئےجائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں