کراچی سمیت ملک بھر میں ایک اور بحران سراٹھانے کو تیار۔شہری سوئی گیس سے محروم اب ا یل پی جی کے لیے بھی شہریوں کودھکے کھانے پڑیں گے۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے مہنگی ایل پی جی کے خلاف چار روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ 28 جنوری سے 31 جنوری تک کاروبار بند رکھا جائے گا۔شہر میں ایل پی جی کی قیمت 300روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے ضرورت کے مطابق ایل پی جی دستیاب نہ ہونے پر کام بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھرکراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایل پی جی وافر مقدار میں ہونے کے باوجود گیس دستیاب نہیں اوگرا کی قیمت جنوری میں 204روپے کلو ہے لیکن پہاڑی علاقوں میں گیس 400روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کراچی سمیت سندھ بھر کی ضرورت کی گیس پوری کر نہیں پا رہا۔ اب شہریوں کو ایل پی جی بھی مہنگی خریدنی پڑ رہی ہے۔