پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

آئی ٹی نظام خلل ، ایف بی آر کا سرور بیٹھ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے آئی ٹی نظام میں ایک بار پھر خلل آ گیا ، جس کے باعث ادارے کا سرور بیٹھ گیا ، آفیشل ویب سائٹ کا ایڈریس ڈالنے پر”ایرر”کا پیغام آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا سرور بیٹھ گیا ، جس کے بعد ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے، ایف بی آر کی آفیشل ویب سائٹ کا ایڈریس ڈالنے پر ’’ایرر‘‘ کا پیغام آرہا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ٹی نظام میں خلل کے باعث سرور میں کچھ پرابلم آئی ہے اور اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش جاری ہے۔

حکام نے کہا کہ سائبر حملے کے بعد سے ایف بی آر کی ویب سائٹ اور مین سرور تاحال ٹھیک نہیں ہوسکے اور ویب سائٹ کی خرابی کے باعث شہریوں اور کمپنیوں کو آن لائن ٹیکس جمع کرانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ایف بی آر کی ویب سائٹ کریش ہوئی ہو، اس سے قبل 30 ستمبر کو ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے رش کے باعث فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کا ٹیکس جمع کرنے والاسافٹ ویئربیٹھ گیا تھا۔

یاد رہے رواں سال اگست میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ڈیٹا بیس اور ویب سائٹ پر سائبر حملے ہوا تھا ، جس کے بعد ڈیٹا سینٹر کوبند کردیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ ایف بی آر کی ویب سائیٹ پرسائبر حملے کی وجہ سے سائیٹ کی ورچوئل انوارنمنٹ کو نقصان پہنچا ، ڈیٹا سینٹر کو مکمل طور بحال کرنے میں وقت لگے گا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں