تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

انڈونیشیا: کرونا مریض کی لاش سڑک پر دیکھ کر عوام خوفزدہ

جکارتہ: انڈونیشیا میں کروناوائرس کے حوالے سے عوام کو آگاہی دینے اور ڈرانے کے لیے کرونا مریض کی فرضی لاش کو سڑکوں پر گھمایا گیا جس سے شہریوں نے عبرت حاصل کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اب بھی بہت سے عوام کروناوائرس کو مذاق سمجھ رہے ہیں، ان کی نظر میں مہلک وائرس عام مرض جیسا ہے، ایسی صورت حال کرونا کے پھیلاؤ کے لیے خطرناک ہے۔

اسی سلسلے میں انڈونیشیا میں عوام کو کرونا سے ڈرانے کے لیے کرونا مریض کی نقلی لاش کے ساتھ پریڈ کی گئی۔ اسپتال عملے کے اہلکاروں نے تابوت کو کاندھو پر اٹھا رکھا تھا۔

پریڈ کا انعقاد دارالحکومت جکارتہ میں کیا گیا جہاں کرونا سے متعلق آگاہی دی گئی۔

Comments

- Advertisement -