The news is by your side.

Advertisement

عوام ہوجائیں ہوشیار، بارش برسنے کو ہے تیار

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل رات ملک میں داخل ہوگا ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہوائیں چلنے، گرچ چمک کیساتھ بارش برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی رات سے ملک میں داخل ہوگا جو کہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، برفباری وژالہ باری کا سبب بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلع ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز سمیت تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اور پیشگی اقدامات کرنے کیلیے ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ کسی بھی جانی ومالی نقصان سے بچاؤ کو یقینی بنایا جاسکے۔

این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے اور ڈی ڈی ایم اے کو تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایات بھی کی ہیں تاکہ موسم کی وجہ سے راستے بند ہونے کی صورت میں بروقت اقدامات کیے جاسکیں۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو مسافروں اور سیاحوں کو موسم کی تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھنے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں