اشتہار

ویڈیو: رسہ ٹوٹنے کے باعث دریائے جہلم پر لفٹ میں پھنسے افراد کو بچا لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد: رسہ ٹوٹنے کے باعث دریائے جہلم پر مظفر آباد میں لفٹ میں 4 افراد پھنس گئے، جن کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مظفر آباد کے قریب مہاجر کیمپ مانک پیاں رشید آباد سے ملحقہ لفٹ دریا میں پھنس گئی، رسہ ٹوٹنے کے باعث دریائے جہلم میں پھنسی لفٹ میں چار افراد سوار تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جب ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی تو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دریا کے درمیان لفٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر لیا، کامیاب آپریشن کے بعد علاقہ مکینوں اور لفٹ میں پھنسے افراد کے اہل خانہ نے ریسکیواہلکاروں کو خوب دعائیں دیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سوات میں اسی قسم کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں مقامی طور پر تیار کردہ چیئر لفٹ کا رسہ ٹوٹنے سے ماں اور بیٹی دریائے سوات میں بہہ گئی تھیں۔ یہ واقعہ مانکیال اریانئی کے مقام پر پیش آیا تھا۔ دو دن ریسکیو آپریشن کے بعد بھی ماں بیٹی کی لاشیں نہیں مل سکی تھیں۔

سرچ آپریشن کے دوران ریسکیو اہلکاروں کو کرکٹ کھیلتے پایا گیا تھا، فوٹیج سامنے آنے کے بعد اہل علاقہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا، غفلت کے اس سنگین واقعے پر متاثرہ خاندان اور اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں