ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

عوام کی نظریں حکومت کی سو روزہ منصوبہ بندی پر ہیں، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام انتظار میں ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ اب حکومت کا امتحان شروع ہوچکا ہے، ہر پاکستانی کی نظریں حکومت کی 100 روزہ منصوبہ بندی پر لگی ہوئی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عوام انتظار میں ہیں کہ حکومت اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے، مثبت اپوزیشن کر کے حکومت کو اس کی کار کردگی سے آگاہ کرتے رہیں گے۔


مزید پڑھیں : پی ٹی آئی حکومت میں آنے بعد آزمائش سے دوچار ہے، سراج الحق


یاد رہے کہ ایک روز قبل سینیٹر سراج الحق نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف وفاقی حکومت میں آنے کے بعد خود آزمائش سے دو چار ہوئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ عوام چاہتے ہیں پی ٹی آئی نے جو منشور پیش کیا اس پر عملدر آمد ہو، اسلامی ریاست کے قیام کے لئے حکومت سے تعاون کریں گے۔

جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے متنازعہ مقابلوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کو رکوانے کے لئے اقوام متحدہ میں بھرپور آواز اٹھائے۔

جماعت اسلامی کے مرکزی امیر کا کہنا ہے کہ حکومت اسلامی تعاون کی تنظیم کا اجلاس بلا کر پاکستانیوں کی ترجمانی کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں