تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سعودی عرب میں‌ رہنے والے یہ غلطی نہ کریں، انتباہ جاری

ریاض : سعودی حکام نے کیپٹل مارکیٹ کے حوالے سے غلط بیانی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی پراسیکیوشن جنرل نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ کیپٹل مارکیٹ کے حوالے سے غلط بیانی کرنے والے کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

پراسیکیوشن نے تین نکاتی انتباہی نوٹس جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ کیپٹل مارکیٹ سے متعلق جان بوجھ کر قیمتوں یا شیئرز کے بارے میں غلط بیانی قابل سزا جرم ہے۔

سعودی حکام نے واضح کیا کہ مالیاتی بانڈز کی خرید و فروخت کے حوالے سے لوگوں کو غیر معمولی طریقے سے راغب کرنا بھی خلاف قانون ہے اور ایسا کرنے والا قانون کی شق نمبر 1 بمطابق 1/1/1442 ہجری بڑے جرائم میں شمار کیا جائے گا۔

مالیاتی مارکیٹ کے مقررکردہ ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شیئرز کے نرخوں پر کسی بھی طرح سے غیرقانونی طور پر اثر انداز ہونا مالیاتی مارکیٹ کے ضابطے کے خلاف تصور کیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -