اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کراچی کے عوام اپنے مستقبل کے لیے 25 جولائی کو بلے پر ٹھپہ لگائیں: عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام اپنے بہتر مستقبل کے لیے 25 جولائی کو بلے پر ٹھپہ لگائیں، یہاں باریاں لینے والے لوگ کراچی کو پانی نہیں دے سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کے بعد نظر آرہا ہے کہ اندھیری رات ختم ہونے والی ہے، پچیس جولائی کو پاکستان کا فیصلہ ہوگا، اب دوبارہ ملک کی تقدیر بدلنے کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا انقلاب آیا مگر روٹی کپڑا مکان نہیں مل سکا، نئے پاکستان میں مزدوروں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا، مجھے امید ہے ہم ایک نیا پاکستان بنائیں گے، نئے پاکستان میں کسی کو علاج کے لیے باہر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کا کوئی بھی امیدوار دو نمبری کرے گا تو اسے جیل میں ڈالوں گا، عمران خان


سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں ہر محنت کرنے والے کو اوپر آنے کا موقع ملے گا، اللہ تعالیٰ تقدیر بدلنے کا ایک موقع ضرور دیتا ہے، ہم انشااللہ ملک کو مثالی بنائیں گے، عوام اپنی تقدیر کا فیصلہ 25 جولائی کو کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں سرکاری اسکولوں کا معیار بہتر کریں گے، خیبر پختونخواہ میں پولیس کی کارکرگی بہت بہتر ہوئی ہے، حکومت میں آئے تو سستا انصاف مہیا ہوگا، یورپ میں شہریوں کو بلا معاوضہ سہولتیں اور انصاف ملتا ہے۔


شہباز شریف کی ترقی آج لاہور میں بے نقاب ہوگئی، عمران خان


ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو چوروں ڈاکوؤں نے لوٹا ہے، حکمرانوں نے اپنی تجوریاں بھری ہیں، اقتدار میں آکر ان کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں