منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

عوام جتنی احتیاط کرسکتے ہیں کریں،حکومت کی ہدایت پر عمل کریں، مولانا طارق جمیل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ عوام جتنی احتیاط کرسکتے ہیں کریں، حکومت کی ہدایت پر عمل کریں۔

تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ پوری دنیا پر یہ اللہ کی طرف سے ایک آزمائش آئی ہے، یہ آزمائش عالمی وبا کی شکل اختیار کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام جتنی احتیاط کرسکتے ہیں کریں،حکومت کی ہدایت پر عمل کریں، اٹلی کی صورت حال بدترین ہوچکی، باقی ممالک بھی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ مصافحہ اور اجتماعات سے یہ وبا پھیل رہی ہے تو اس سے بچا جائے، مسجد میں باجماعت نماز سے یہ وبا پھیلتی ہے تو گھروں میں نماز پڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ مختصر درخواست ہے دنیا اس وقت سنگین صورت حال کی لپیٹ میں ہے، نبیﷺنے بارش کے وقت کہا تھا کہ اعلان کرو گھروں میں نماز پڑھیں۔

معروف مذہبی اسکالر نے مزید کہا کہ ہم صورت حال کو آسان نہ سمجھیں اپنی اور دوسروں کی مدد کریں، احتیاط کریں باقی زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 730 ہو گئی ہے، وائرس سے مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق جبکہ 13 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں