تازہ ترین

‘لوگوں نے چور چور کے نعرے مسجد نبوی ﷺ کے اندر نہیں باہر لگائے’

مسجد نبوی ﷺمیں شہباز شریف کے خلاف چور چور کے نعرے لگانے کے معاملے پر شہری نے کہا ہے کہ لوگوں نے نعرے مسجد نبوی ﷺ کے باہر لگائے۔

مقامی شہری کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کے باہر لوگوں نے چور چور کے نعرے لگائے، جہاں یہ واقعہ پیش آیا وہاں لوگ چپل پہن کر گھومتے ہیں۔

شہری کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں کسی نے کچھ نہیں کیا سب باہر کے حصے میں ہوا۔ احاطے کے باہر اور مارکیٹ کے درمیانی حصے میں نعرے لگائے گئے۔

مقامی شہری کے مطابق کچھ لوگ فتوے لگانے سے پہلے دیکھ لیں کہ مسجد نبوی ﷺ کا تقدس پامال نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب وزیراعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ آمد کے موقع پر لوگوں نے شہباز شریف کو دیکھتے ہی چور چور کے نعرے لگائے تھے۔

ذرائع کے مطابق شاہ زین بگٹی، مریم اورنگزیب کو دیکھتے ہی لوگوں نے نعرے بلند کیے جبکہ شہباز شریف کی گاڑی کو گارڈز نے گھیرے میں لیے رکھا۔

مزید پڑھیں: مسجد نبویؐ میں لوگوں نے ’شہباز شریف چور چور‘ کے نعرے لگادیے

ذرائع کا بتانا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد نے حکومتی وفد کا پیچھے کیا اور نعرے لگائے۔

Comments

- Advertisement -