بالی ووڈ اداکار سلمان خان فلم فیئر ایوارڈ میں انکیت بلہارا کا مذاق اڑانے پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔
فلم فیئر ایوارڈ کا میلہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ نے لوٹ لیا، فلم فیئر ایوارڈ کی میزبانی سلمان خان اور منیش پال نے کی۔
فلم فیئر ایوارڈ بیسٹ بیک گراؤنڈ اسکور گنگو بائی کاٹھیا واڑی کو دیا گیا اس موقع پر انکیت بلہارا ایوارڈ وصول کرنے اسٹیج پر آئے تھے سلمان خان نے ان کا مذاق اڑایا جس پر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انکیت بالہا کہتے ہیں کہ وہ اس ایوارڈ کو اپنی والدہ کے نام کرتے ہیں اور ان کے لیے کچھ کہنا چاہتے ہیں۔
جیسے ہی وہ اسٹیج پر آئے تو سلمان خان نے کہا کہ ’آپ نے کوئی مل گیا فلم میں کام کیا ہے۔
ایک موقع پر سلمان کان نے کہا کہ رو دو، رو دو، ہم کو چاہیے کہ کوئی یہاں پر آکر روئے، جب انکیت نے محمد رفیع کا گانا ’بھگوان جو پل بھر تو‘ گانا شروع کیا تو سلمان خان نے رونے کی اداکاری شروع کردی۔
سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ ’سلمان خان خود کے آگے کسی کو بولنے نہیں دے گا، ماں کے لیے کچھ بول رہا ہے پورا سننے دو عوام کو۔‘
دوسرے صاف نے لکھا کہ میں سلمان کا مداح ہوں لیکن اس جگہ آپ نے غلط کیا۔‘
تیسرے صارف نے لکھا کہ ’بھائی دیکھو پیچھے لارنس بشنوئی آرہا ہے بھاگ ملکھا بھاگ۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ہر کسی کا مذاق اڑانا ضروری ہے کیا۔‘