بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنا کر سعودی عرب جانے والے پکڑے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ورک ویزا پر سعودی عرب جانیوالے 2 مسافر جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر گرفتار کر لیے گئے۔

امیگریشن حکام کے مطابق مسافر شہباز اور عمر ڈرائیورز کے ورک ویزوں پر سعودی عرب جا رہے تھے کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن کے دوران دونوں کے ڈرائیونگ لائسنس جعلی نکلے۔

مسافروں کے دونوں ڈرائیونگ لائسنس کلفٹن برانچ سے جاری شدہ ظاہر کیے گئے۔ مسافر ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے کبھی بھی ڈرائیونگ لائسنس برانچ نہیں گئے۔

ڈرائیونگ لائسنس ایجنٹ کے ذریعے 6 سے ساڑھے7 لاکھ روپے میں حاصل کیےگئے۔

دونوں مسافروں کے سعودی عرب کے ورک ویزوں پر اصلی پروٹیکٹر بھی لگے ہوئے تھے۔ دونوں مسافروں کو گرفتار کر کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں