جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بھارت: کرفیو کی خلاف ورزی پر انوکھی سزا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر نافذ العمل کرفیو کی خلاف ورزی پر نوجوانوں کو منفرد سزا دی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ انوکھا واقعہ بھارتی شہر اندور میں پیش آیا جہاں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کرفیو کی خلاف ورزی پر نوجوانوں کو ‘مینڈک کی طرح اچھلنے’ کی سزا دی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈھول کی تھاپ پر شہری اچھل رہے ہیں۔

ویڈیو میں مناظر ایسے ہیں جسے مینڈکوں کی ریس لگ رہی ہو۔ پولیس کی عجیب وغریب سزا پر کئی شہریوں نے سخت ناپسندیدگی کا بھی اظہار کیا جبکہ بعض لوگوں کو کہنا تھا کہ شہریوں کو سدھارنے کیلئے ایسی سزا ضروری ہے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ وہ شہری ہیں جو کورونا ایس او پیز اور کرفیو کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا ضرورت گلی محلوں میں پھر رہے تھے۔

مینڈک کی طرح اچھلنے والوں میں ایسے افراد بھی تھے جو ایک گاڑی میں مقرر تعداد سے زیادہ سوار ہوکر گھوم رہے تھے۔ اہلکاروں نے احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا اور انہیں انوکھی سزا دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں