منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

شائقین پاک بھارت کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں، سابق کپتان وسیم اکرم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کا مطالبہ کردیا۔

وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پوری دنیا کے شائقین پاک بھارت کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں، سیریز نہ ہونے کا نقصان دونوں ممالک کو ہی نہیں کرکٹ کو بھی ہورہا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ نریندر مودی کیبنٹ میٹنگ میں کہہ چکے ہیں پاکستان کے ساتھ کھیلنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے پھر بی سی سی آئی کو پاک بھارت کرکٹ سیریز کی اجازت کیوں نہیں دیتے؟؟ ان کا کہنا تھا کہ بھارت خود کو کرکٹ کا سپر پاور مانتا ہے تو اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ سب کے ساتھ تعاون کرے۔

 انہوں نے بتایا کہ ماضی میں خطرات کے باوجود قومی ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا اور وہاں جو کچھ ہوا وہ ایک تاریخ ہے، بھارت میں جب بھی لوگوں سے ملاقات ہوئی۔

انہوں نے سب سے پہلے پاک بھارت سیریز کے بارے میں ہی پوچھا۔ بھارت نے ممبئی حملوں کے بعد سے پاکستان کرکٹ روابط کا بائیکاٹ کررکھا ہے، دسمبر دو ہزار بارہ کے بعد سے دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی باہمی سیریز نہیں ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں