جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

’’ایک دو دن میں عوام کو بڑی خوشخبری ملے گی‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ایک دو دن میں عوام کو بڑی خوشخبری ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے مسائل پر گفتگو کی ہے، ایک دو دن میں عوام کو بڑی خوشخبری ملے گی، آئندہ ہفتے پتہ چل جائیگا کہ پی پی عوامی مفادات کی سیاست کررہی تھی یا ذاتی مفادات کی سیاست کررہی تھی۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ہمارے تمام لیڈر طبی موت نہیں مرے بلکہ شہید ہوئے، حنیف عباسی پر صرف ایک کیس ہوا تو سیدھا چلنا شروع ہوگئے۔ حنیف عباسی کیساتھ جب ایسا ہوگا تو تب پوچھیں گے۔

- Advertisement -

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے لیکن پرامن ہونا چاہیے، پیپلزپارٹی کسی سیاسی پارٹی پر پابندی کے حق میں نہیں۔

انھوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج کرنا ہر سیاسی پارٹی اور لوگوں کا حق ہے، پیپلزپارٹی آج بھی چاہتی ہے آئی ایم ایف سے جان چھڑاؤ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں