ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

روس سے درآمد شدہ تیل سے جلد عوام مستفید ہوں گے، مصدق ملک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہم نے روس سے ایک لاکھ ٹن یوریل خام تیل خریدا ہے، روس سے درآمد شدہ تیل سے جلد عوام مستفید ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار روس سے سستاتیل پاکستان پہنچاہے، روس سے درآمدشدہ تیل سےجلدعوام مستفیدہوں گے۔

مصدق ملک نے بتایا کہ آذربائیجان سے معاہدہ ہوچکا ہے ، ہرماہ سستی ایل این جی ایک کارگوجہازآئے گا، ہماری ہرپالیسی کا محور ایک ہے ، پاکستان کی ترقی،خوشحالی کیسے آئے گی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم دو ٹیرف بنادیئے ہیں ایک امیر کیلئے ایک غریب کیلئے، روس سے درآمد تیل سے لوگ جلد مستفید ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے روس سے ایک لاکھ ٹن یوریل خام تیل خریدا ہے، یہ روس کا دوسرے نمبر کا سب سے ہلکا خام تیل ہے، مصدق ملک اس خام تیل کے سیمپلز پہلے ہی ہم نے لیب میں ٹیسٹ کراچکے ہیں، ہماری ریفائنریز اس خام تیل کو آسانی سےریفائن کر سکتی ہیں۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اب ہم تسلسل سے ایک تھائی خام تیل روس سے درآمد کریں گے، جو بھی فائدہ ملے گا اس کا ایک ایک پیسہ عوام کو منتقل کیا جائے گا۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اگر کسی ملک پر اپنے معاہدے کو عام کرنے کی اجازت نہیں تو پاکستان بھی پابند نہیں ہو گا۔

مصدق ملک نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ ریفائنری کا 10ملین کا پراجیکٹ منظور کراکر جائیں، روس سے مزید تیل آئےگا تو اس سے عوام کو فائدہ پہنچایاجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں