تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

حکومت کا 40 ہزار سے کم ماہانہ آمدنی والوں کیلئے وظیفے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ایک کروڑ 40 لاکھ گھرانوں کو وظیفہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا جن کی ماہانہ آمدن 40ہزار سے کم ہے وہ 786 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیجیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہاوزیراعظم شہبازشریف کےبیان کوبہت سراہا گیاہے، وزیراعظم نےعوامی ریلیف اور عوام کی بہتری کی بات کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیٹرول قیمت بڑھنے اور روپیہ کمزورہونے سے زیادہ مہنگائی آئے گی روپیہ بہتراور اسٹاک مارکیٹ بہتر ہوئی ہے، امید ہے بینکوں کی بھی اچھی پوزیشن ہوگی۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی روایت ہےکہ وہ غریب پرور ہیں ، گزشتہ حکومت کی نااہلی سے مہنگائی کا طوفان آیا ہے، عوام کے زخموں پرمرہم رکھیں گے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ پچھلی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا، ایک کروڑ 40 لاکھ گھرانوں کو وظیفہ دیا جائے گا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل خواتین کو بھی وظیفہ دیا جائے گا، جون میں 2 ہزار روپے کا وظیفہ دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 73 لاکھ لوگ موجود ہیں ، پروگرام میں شامل لوگوں کو اسکیم کے تحت پیسے ملیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جن کی ماہانہ آمدن 40ہزار سے کم ہے وہ صرف اپنا شناختی کارڈ دیں، شناختی کارڈ فون نمبر پر دیا جائے گا، ویریفائی کرنے کےبعد 2 ہزار ملیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جن کی ماہانہ آمدن 40 ہزارسے کم ہے وہ خواتین 786پر شناختی کارڈ نمبر بھیجیں لیکن جوبےنظیرانکم سپورٹ پروگرام میں شامل ہیں ان کو شناختی کارڈ بھیجنے کی ضرورت نہیں ، بی آئی ایس پی میں شامل خواتین کو خود ہی اسکیم میں شامل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 40ہزار ماہانہ آمدن کا 5 فیصد پیٹرول کی مد میں دے رہےہیں، پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ نہ کرتےتومہنگائی مزیدبڑھتی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بے انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ وزیراعظم سستاپیٹرول ڈیزل اسکیم چلے گی، سستا پٹرول اور ڈیزل پروگرام ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کو سہولت ملے گی۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ تجاویز آئی کہ موٹر سائیکل چلانے والوں کو اسکیم دی جائے، بہت سارے لوگوں کے پاس موٹرسائیکل نہیں ہے، جن کے پاس موٹر سائیکل نہیں وہ بسوں پر سفر کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اسکیم پر28 ارب روپے کی کاسٹ آئے گی، ملک میں اوسط آمدن31 ہزار روپے تک ہے، ہرشہری اوسط 5 فیصد ٹرانسپورٹ پر خرچ کرتا ہے، انشااللہ وقت آنے پر پٹرول سستا کریں گے، پٹرول سستا کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، موٹر سائیکل چلانے  والوں کیلئے بھی اسکیم کاسوچاگیاتھا، ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے ٹرانسپورٹ کرائے بھی بڑھے ہیں۔

Comments

- Advertisement -