اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پیپلز بس سروس کے ڈرائیوروں کی غیر حاضری معمول بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے باسی پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل سے نہ نکل سکے، پیپلز بس سروس بھی شہریوں کے لیے سہولت کی بجائے زحمت بنتی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیپلز بس سروس کے ڈرائیوروں کی غیر حاضری معمول بن گئی ہے، متعدد روٹس پر چلنے والی بسوں کے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مسافروں کی جانب سے پیپلز بس کے مختلف روٹس پر تاخیر کی شکایات بھی درج کرائی جاتی ہیں، تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی، مسافروں کا کہنا ہے کہ آر ون روٹس کی 30 بسوں کی تعداد کم کر کے 20 کر دی گئی ہے۔

آر ون کا طویل روٹ ماڈل کالونی سے ڈاکیارڈ تک ہے، جس کی بسوں کی تعداد میں کمی کر دی گئی ہے، عوام کا کہنا ہے کہ بس سروس تاخیر سے چلنے کے باعث طے شدہ روٹس کا دورانیہ طویل ہو جاتا ہے۔

دوسری طرف انچارج پیپلز بس سروس آرون روٹس کا کہنا ہے کہ صبح کے اوقات میں 7 بجے سے 10 بجے تک کا وقت پیک آورز میں شمار کیا جاتا ہے، کوشش کرتے ہیں کہ ڈرائیورز مقرر وقت پر پہنچیں۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں