کراچی میں آج سے شروع ہونے والی پیپلز بس سروس سے متعلق شوبز شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام شیئر کردیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکار فیصل قریشی اور میکال ذوالفقار کے ویڈیو پیغامات شیئر کیے۔
فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ ’آج سے کراچی میں پیپلز بس سروس کا آغاز ہوگیا ہے اب خواری کے پیچھے نہ بھاگیں بلکہ پیپلز بس سروس سے سفر کریں۔‘
At Your Service #PeoplesBusService pic.twitter.com/dpkz4iDDW7
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) June 26, 2022
دوسری جانب اداکار میکال ذوالفقار نے کہا کہ ’پیپلز بس سروس کے آغاز سے کراچی والوں کے لیے اب سفر آسان اور آرام دہ ہوگا۔‘
میکال ذوالفقار نے اس سروس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
People of Karachi are celebrating #PeoplesBusService pic.twitter.com/k3eUalmWpm
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) June 26, 2022
واضح رہے کہ کراچی کے کل 139 بس اسٹاپ پر پیپلز بس سروس چلے گی منصوبے کے تحت ایک روٹ ماڈل کالونی ٹاور کا آج افتتاح کیا گیا ہے جبکہ چھ دیگر روٹس کا افتتاح ہر 15 دن بعد کیا جائے گا۔