ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پیپلز بس سروس سے سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلز بس سروس سے سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر آگئی، محکمہ ٹرانسپورٹ نے بڑا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیپلز بس سروس کے  3 نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ، محکمہ ٹرانسپورٹ نے بتایا ہاکس بے سے ٹاور تک پیپلزبس سروس 22 جولائی سے چلائی جائے گی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ بس سروس کےروٹ نمبر12میں توسیع کی جائےگی اور 23 جولائی سے روٹ کھوکھرا پار کے بجائے قائدآباد،کورنگی،میمن گوٹھ سے ٹاور تک چلے گا۔

ترجمان نے کہا کہ کاٹھور سے نمائش تک ایک الیکٹرک بس کا نیا روٹ 24 جولائی سے شروع ہوگا جبکہ یوسف گوٹھ سے ٹاور تک پیپلز بس سروس25 جولائی کوشروع ہوگی۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ روٹس متعارف کرانے کا مقصد شہریوں کیلئےسستی سفری سہولیات کی فراہمی ہے، مزید نئی بسیں لاکرنئےروٹس شروع کیےجائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں