بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی غیر سیاسی تبدیلی کے خلاف ہے، قمر زمان

اشتہار

حیرت انگیز

شکرگڑھ: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی پی غیر سیاسی تبدیلی کے خلاف ہے، جمہوری طریقےسے حکومت جائے گی۔

شکر گڑھ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 190 دن سے کشمیری محصورہیں، ہم کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتےہیں لیکن سعودی عرب سمیت کشمیر پر دنیا کا کوئی ملک ہمارے ساتھ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا ان ہاؤس تبدیلی کیخلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو جھوٹ کا ٹیکہ لگا رکھا ہے، عمران خان میں حکومت چلانےکی اہلیت نہیں تاہم پیپلز پارٹی غیر سیاسی تبدیلی کے خلاف ہے ہم چاہتے ہیں حکومت جمہوری طریقے سے جائے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت میں بیٹھ کر اپوزیشن کی تقریریں کرتےہیں، حکومت کے اتحادی ٹوٹ رہےہیں حکومت فرسٹریشن کا شکار ہے اگر حکومت ڈوبنے لگتی ہے تو سہارے کام نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 5 آئی جی تبدیل ہوئے لیکن سندھ کیلئے دہرا معیار ہے، یہ جعلی تبدیلی ہے جو اپنی موت آپ مرے گی، عثمان بزدار کی تبدیلی اہم نہیں عمران خان کی تبدیلی اہم ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں