اسلام آباد : سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس جائیں۔
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عام انتخابات ایک ہی روز ، متعین آئینی مدت میں ہونگے، آصف زرداری نے پارلیمنٹ کے خطاب میں مذاکرات کا روڈ میپ دے دیا۔
رہنماپیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس جائیں، بلاول بھٹو زرداری نے فریقین کو گفت و شنید کا واضح اور مثبت پیغام دیا ہے، کسی ادارے کو قانون سازی کا اختیار نہیں ہے۔