تازہ ترین

خوشخبری؛ پاکستان میں فی کس آمدنی میں زبردست اضافہ

شرح نمو میں میں اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہونے پر رواں ‏سال فی کس آمدنی میں 13.4فیصدنمایاں اضافہ ہوا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے بتایا کہ فی کس آمدنی 1361 ‏ڈالر سے بڑھ کر 1543 ڈالر ہو گئی۔ معاشی پیداوارمیں اضافہ روپےکی بڑھتی قدربڑی وجہ ہے۔

اسدعمر نے کہا کہ قومی مجموعی پیداوار 236 ارب ڈالر سے بڑھ کر296ارب ڈالر ہو گئی۔

قبل ازیں وفاقی وزیراسدعمر نے بتایا کہ نیشنل اکاونٹس کمیٹی نےجی ڈی پی گروتھ فائنل کرلیا ‏ہے اور ملکی جی ڈی پی گروتھ 3.94 فیصد ہو گئی ہے۔

اسدعمر نے کہا کہ کورونا صورتحال میں جہاں چینلجز کا سامنا تھا اس دوران جی ڈی پی میں اضافہ ‏کامیابی ہے ، جی ڈی پی میں اضافہ عمران خان کی کامیاب معاشی پالیسیوں کاثبوت ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر حماد اظہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نےرواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ کاتخمینہ 4فیصدلگایا، جی ڈی پی کاتخمینہ 4فیصدکےقریب ہوناشانداربحالی کی اعلیٰ مثال ہے۔

حماداظہر نے کہا کہ ماضی کے برعکس زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ دیکھنےکو ملا ہے، ماضی کے برعکس  کرنٹ اکاؤنٹ بھی سرپلس میں ہے انشااللہ مستقبل میں معاشی ترقی کی رفتارمیں مزیداضافہ ہو گا۔

Comments

- Advertisement -