بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

بہبود سرٹیفکیٹس میں ایک لاکھ سرمایہ کاری پر ماہانہ منافع کتنا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی بچت یا قومی بچت بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر معقول ماہانہ منافع پیش کیا جاتا ہے جو معاشرے کے کمزور طبقے کے لیے سرمایہ کاری اسکیم ہے۔

ماہانہ منافع حاصل کرنے کے لیے پاکستان بھر میں قومی بچت بینک کی کسی بھی قریبی برانچ سے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس خرید سکتے ہیں۔

بہبود سرٹیفکیٹس کا آغاز 2003 میں بیواؤں اور بزرگوں کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا کیونکہ یہ مناسب شرح پر ماہانہ منافع فراہم کرتا ہے۔

- Advertisement -

2004 میں اس اسکیم کو ان کے سرپرستوں کے ذریعے معذور افراد اور خاص بالغ معذور افراد تک بڑھایا گیا۔

سیونگ سرٹیفکیٹس 5 ہزار، 10 ہزار، 50 ہزار، ایک لاکھ، پانچ لاکھ اور 10 لاکھ روپے کی مالیت میں دستیاب ہیں جس پر منافع کی ادائیگی سرٹیفکیٹس کی خریداری کی تاریخ سے ماہانہ بنیادوں پر کی جاتی ہے۔

ایک فرد زیادہ سے زیادہ 7.5 ملین روپے کی سرمایہ کاری کرسکتا ہے جبکہ مشترکہ سرمایہ کاروں کے لیے اس کی حد 15 ملین روپے ہے۔

حکومت نے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 13.92 فیصد یا 1160 روپے ہر ایک لاکھ روپے سرمایہ کاری پر مقرر کی ہے۔

اگر کوئی شخص ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کرتا ہے تو اسے ماہانہ 1160 روپے کا منافع حاصل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں