اشتہار

پی ٹی آئی حکومت کی اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے کارکردگی ایوان میں پیش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی حکومت کی اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے کارکردگی سامنے آگئی ، گزشتہ4سال میں ملک میں وفاق نے 5 اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی حکومت کی اعلیٰ تعلیم کے حوالے سے کارکردگی ایوان میں پیش کی گئی۔

جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ4سال میں ملک میں وفاق نے 5 اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کیے۔

- Advertisement -

نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی،اسکل یونیورسٹی،ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آبادقائم کی گئی ، پی اےایف وار کالج ،کراچی،حیدرآباد انسٹیٹیوٹ فارٹیکنیکل اینڈ مینجمنٹ سائنسزبھی قائم کیا۔

اعلیٰ تعلیم کے3ادارے اسلام آباد ایک کراچی اور ایک حیدر آباد میں قائم کیا گیا۔

اداروں کو4سال میں 1ارب 56کروڑ 70لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اسلام آبادکو1ارب10کروڑروپے اور نیشنل اسکلز یونیورسٹی کو 41کروڑ 70لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔

حیدرآباد انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز کو 5کروڑ کے فنڈز جاری کئے جبکہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد،پی اے ایف ایئروار کالج انسٹیٹیوٹ کو فنڈز نہیں دیئے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں