بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

وزیراعظم عمران خان کو ایف بی آر افسران کی کارکردگی رپورٹ پیش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے بھیجی گئی افسران کی کارکردگی رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردی گئی، رپورٹ میں ایف بی آر کے 10افسران کو ناقص کارکردگی پر سخت تنبیہ اور اظہار ناراضی کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل اور ایف بی آر افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی، وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ کو ایف بی آر افسران کی کارکردگی  رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے 68 افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال کی گئی، ایف بی آر کے 10افسران کو ناقص کارکردگی پر سخت تنبیہ اور اظہار ناراضی کیا گیا۔

ممبر کسٹمزپالیسی، ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس، چیف کلکٹر بلوچستان کو اظہار ناراضی کے لیٹر جاری کیے گئے جبکہ چیف کمشنر آئی آر کراچی ، چیف کلکٹراسلام آباد اور ڈی جی کسٹمزکراچی کو بھی تنبیہ کا لیٹر جاری کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ناقص کارکردگی پرممبرکسٹمز آپرشن اور چیف کمشنرآئی آرفیصل آباد کو تنبیہ کا لیٹر ہوا جبکہ افسران کو شہریوں کی شکایات سے متعلق کارکرگی بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مسائل کے تسلی بخش حل نہ ہونے پر سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

وزیر اعظم آفس نے چیئرمین ایف بی آر کو 556حل شدہ شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دیتے ہوئے کہا شہریوں کی شکایات کو دوبارہ میرٹ پر حل کیا جائے۔

وزیر اعظم آفس نے کہا چیئرمین ایف بی آر شکایات کے حل کی رپورٹ جمع کرائے۔

رپورٹ مین ممبرآئی ٹی ، چیف مینجمنٹ آئی آر اور چیف کمشنرآئی آرپنڈی، بہاولپور کی کارکردگی کوسراہا گیا۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں