بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

بال رنگنے سے چھاتی کے سرطان کا خطرہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: تحقیقاتی ماہرین نے خواتین کو خبردار کیا ہے کہ بال رنگنے کی عادت انہیں چھاتی کے سرطان کے مرض میں مبتلا کرسکتی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف ہیلتھ کے زیر اہتمام مطالعاتی تحقیق کا انعقاد کیا گیا، جس میں 46 ہزار 709 خواتین کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا، جس کی روشنی میں ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ  بال ڈائی یا انہیں سیدھا کرنے کے لیے استعمال ہونے والی کریم خواتین کے لیے خطرناک ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو خواتین باقاعدگی کے ساتھ بالوں پر کلر کرنے یا انہیں سیدھا کرنے کے لیے کوئی بھی کریم استعمال کرتی ہیں، اُن کے ہارمونز کمزور ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں چھاتی کے کینسر کا مرض لاحق ہوجاتا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: 50 سال سے کم عمر خواتین میں بریسٹ کینسر کا خطرہ دگنا

تحقیقاتی ماہرین کے مطابق جن خواتین کا ڈیٹا جمع کیا گیا اُن میں سے 9 فیصد ایسی تھیں جو سال میں ایک بار بال رنگتی ہیں، ایسی تمام خواتین میں چھاتی کے سرطان کی 30 فیصد علامات پائی گئیں، اس کے برعکس جو بالوں کے لیے کوئی کیمیکل استعمال نہیں کرتیں وہ موذی مرض سے بالکل محفوظ تھیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ افریقا اور امریکا سے تعلق رکھنے والی بیشتر خواتین جو ہفتے میں پانچ بار اپنے بالوں کو رنگتی ہیں اُن میں کینسر کا مرض لاحق ہونے کی 60 فیصد علامات نظر آئیں۔

مطالعاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر الیکزینڈر کا کہنا تھا کہ ’تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ طویل عرصے تک بالوں کے لیے کیمیکل استعمال کرنا بہت زیادہ خطرناک ہے، بریسٹ کینسر بڑھنے کی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ یہ بھی ہے جس سے ہمیں خواتین کو روکنا ہوگا‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں