پیر, جون 17, 2024
اشتہار

دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ ریسرچ کےمطابق 35 سال سے بڑی عمر کی ایک کڑور خواتین شادی کی منتظر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کے قانون کیخلاف فیڈرل شریعت کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

مدثر ایڈووکیٹ نے فیڈرل شریعت کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی، جس میں وزرات قانون ،اسلامی نظریاتی کونسل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

درخواست میں مؤقف اختیار کیا دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون خلاف اسلام ہے اور آئین کے مطابق اسلامی اصولوں کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا۔

درخواست گزار نے کہا کہ ریسرچ کےمطابق 35 سال سے بڑی عمر کی ایک کڑورخواتین شادی کی منتظر ہیں، استدعا ہے کہ عدالت شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کے قانون کو کالعدم قرار دے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں