تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عمان میں سائنوویک اور اسپوتنک ویکسین کے استعمال کی اجازت

مسقط: عمانی حکومت نے سائنوویک اور اسپوتنک کوروناویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلطنت عمان میں سائنوویک اور اسپوتنک کے ہنگامی استعمال کی اجازت مل گئی، رواں سال اگست کے اختتام تک مخصوص گروپس کے تمام افراد کی پہلی ڈوز مکمل کرنے کی بھی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔ عمانی وزارت صحت نے مذکورہ ویکسینز کی منظوری دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلیجی ملک عمان کے وزیرصحت ڈاکٹر احمد ال سعید نے پریس کانفرنس کے دوران سائنوویک اور اسپوتنک کے ہنگامی استعمال کی اجازت کا اعلان کیا۔

دوسری جانب وزارت صحت میں بیماریوں کی نگرانی اور کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل سیف سلیم العابری کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا ویکسین کے علاوہ جلد فائزر اور ایسٹرازینیکا بھی ملک میں استعمال ہوگی۔

عمانی ماہرین نے بھی بھارت سے نمودار ہونے والے کورونا قسم ڈیلٹا کو خطرناک قرار دے دیا اور کہا یہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے، خواتین سے بھی اپیل ہے کہ وہ جلد ویکسینیشن کرالیں۔

خلیجی ملک میں کورونا پابندیوں‌ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن بھی لیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -