بھارت کی ریاست اتر پردیش میں شہری کی کرنٹ لگنے سے چند سیکنڈز کے اندر موت واقع ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر مہوبہ میں مذہبی پروگرام کے شروع ہونے سے قبل کرنٹ لگنے سے شہری کی موت کا واقعہ پیش آیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری بانس لیے گھر کے مرکزی دروازے سے داخل ہو رہا ہے اور اچانک اس کی موت ہو جاتی ہے۔
دراصل اس کے ہاتھ میں گِیلا بانس تھا جبکہ مرکزی دروازے کے اوپر سے ہائی ٹینشن برقی لائن گزر رہی تھی۔ وہ جیسی ہی دروازے سے اندر داخل ہوا تو اس کا گِیلا بانس لائن سے ٹکرا گیا۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری کی 22 سیکنڈز کے اندر موت ہوگئی۔