تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سانپ کا نوجوان پر اچانک حملہ، ویڈیو نے دل دہلا دیے

سانپ یا اژدھے کو دیکھ کر لوگوں کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں اور لوگ اس سے بچنے کے لیے وہاں سے بھاگنے میں ہی عافیت جانتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو تھائی لینڈ سے سامنے آئی جس میں سانپ نے نوجوان پر اچانک حملہ کردیا خوش قسمتی سے صرف چند سیکنڈ کے فرق وہ شخص اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ نوجوان باہر سے اندر آیا اور اس نے گھر کے لان میں موجود ٹیبل پر پانی کی بوتل رکھی ہی تھی کہ کونے میں چھپے سانپ نے اس پر حملہ کردیا۔

تھائی لینڈ کے شہری نے سانپ کے ڈسنے سے بچنے کے لیے دوڑ لگادی اور چند سیکنڈوں کے فرق سے وہ سانپ کے حملے سے بچ گیا اور سانپ تیزی سے دوسری جانب چلا گیا۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے، ایک صارف نے لکھا کہ سانپ گھر کے مالک کا دشمن لگ رہا ہے اس نے اسے ڈسنے کے لیے اس کا پیچھا کیا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’گھر کے مالک پر سانپ کا بلا اشتعال حملہ تھا۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ سانپ اس طرح حملہ آور ہوسکتا ہے دیکھ کر یقین نہیں آرہا۔

Comments

- Advertisement -