اتوار, اپریل 20, 2025
اشتہار

ایک کروڑ کی نوکری سے بہتر بن کباب کا ٹھیلہ لگانے کو ترجیح دونگی، کومل عزیز

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ کومل عزیز خان نے کہا ہے کہ نوکری کرنے والا کاروبار نہیں کرسکتا، بزنس مین پیدا ہوتا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کومل عزیز خان کا کہنا تھا کہ میں تھوڑی سی متنازع بات کہنے جارہی ہوں جو لوگ سن رہے ہیں کہ بزنس مین پیدا ہوتا ہے اسے بنانا بڑا ہی مشکل کام ہے،

انھوں نے کہا کہ مشہور انفلوئسر گیری وی یہ بات کہتے ہیں کہ اگر آپ نے کبھی نوکری کی ہے تو آپ بزنس پرسن تھے ہی نہیں، اب سب شاید یہ کہیں گے کہ ہمارے پاس پیسے نہیں تھے، اتنی مراعات نہیں تھیں۔

کومل عزیز نے کہا کہ لیکن جو بزنس مین ہوتا ہے اس کی سانس بند ہوجاتی ہے اگر اس سے نوکری کرالی جائے، میں ان لوگوں میں سے ہوں جس کے پاس اتنے پیسے اور مراعات نہیں تھیں۔

انھوں نے کہا کہ آج بھی مجھے کوئی کروڑوں روپے کی نوکری دے گا، گاڑی اور ہیلتھ انشورنس دے گا اور میرے پاس ایک لاکھ روپے ہوں تو میں جاکر بن کباب کا ٹھیلہ لگائوں گی۔

کومل عزیز خان نے کہا کہ میں بن کباب کا ٹھیلہ لگانے میں کہیں زیادہ خوش ہونگی ایک کروڑ روپے کی نوکری سے، یہ ایک مسئلہ ہے کہ اگر آپ بزنس مین ہیں اور کاروبار نہیں کریں گے تو جی نہیں پائیں گے۔

مجھے اپنی زندگی میں کافی پہلے اندازہ ہوگیا تھا کہ مجھے کاروبار کرنا ہے لیکن دوسری لڑکیوں کی طرح میں نے کوئی لڑکی دیکھی نہیں تھی کہ وہ میرے بیک گرائونڈ کی ہو اور اکیلے بزنس شروع کردے۔

کومل عزیز خان نے بتایا کہاس وقت کوئی کامرس اور کوئی انسٹاگرام نہیں تھا، میں جب باہر پڑھنے چلی گئی تو اس کے بعد میں نے اپنے بزنس کا آغاز کیا۔

میری پیدائش کے وقت والد کی عمر 50 سال ہوچکی تھی، کومل عزیز

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں