ہمارے انگوٹھے کا نشان دستاویزی اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے، جسے دھوکہ باز مافیا مختلف حیلوں بہانوں سے حاصل کرکے ہمیں بھاری مالیت کا نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ماہرین نے اس قسم کی دھوکہ بازی سے بچنے کیلیے کچھ احتیاطی تدابیر بیان کیں۔
انہوں نے بتایا کہ اکثر دیکھا گیا ہے بازاروں میں کچھ لوگ ایک کونے پر بیٹھ کر سم کارڈ کے بدلے آپ کا شناختی کارڈ نمبر یا انگوٹھے کا نشان لے لیتے ہیں جو بہت نقصان دہ ہے۔
- Advertisement -
ایسے لوگ آپ کی شناخت حاصل کرکے اس سے مالی طور پر نقصان پہنچا سکتے ہیں، کیونکہ آپ کے انگوٹھے کے نشان سے اسے آپ کی ساری ذاتی تفصیلات مل جائیں گی، لہٰذا بہت محتاط رہیں اور اس قسم کے فراڈ سے بچنھے کی ہرممکن کوشش کریں۔