تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وہ شخصیات جو 2021 میں ہم سے بچھڑ گئیں

سال 2021 بھی کئی حوالوں سے پاکستانیوں کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا، جس میں ایک وجہ ملک کی نامور اور معتبر شوبز شخصیات کا ہم سے جدا ہونا ہے۔

سال 2021 کے اختتام سے قبل شوبز و ثقافت کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا جوہر منوانے والی شخصیات کی یاد تازہ کرتے ہیں‌ جو اب ہمارے درمیان موجود نہیں رہی۔

ڈراما ساز حسینہ معین، اسما نبیل اور عمر شریف سمیت کون کون سی شوبز شخصیات رواں برس ہم سے بچھڑیں، آئیے اپنے قارئین کو آگاہ کرتے ہیں۔

پاکستانی ڈراموں کی ’ملکہ‘ حسینہ معین

پاکستانی ڈراموں کی ’ملکہ‘ کہلائی جانے والی ڈراما نگار حسینہ معین 27 مارچ کو 79 برس کی عمر میں اپنے مداحوں کو اداس چھوڑ کر داعی اجل کی آواز پر لبیک کہہ دیا۔

‘انکل سرگم’ معروف مزاح نگار فاروق قیصر

انکل سرگم کے نام سے معروف فنکار و مزاح نگار فاروق قیصر 15 مئی کو دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوئے۔

لیجنڈری اداکارہ سلطانہ ظفر اور اداکارہ دردانہ بٹ

پاکستان کے کئی مقبول ترین ڈراموں میں اداکاری کرنے والی لیجنڈری اداکارہ سلطانہ ظفر جولائی جب کہ سینئر اداکارہ دردانہ بٹ اگست میں جہان فانی سے کوچ کرگئی، انتقال کے وقت دردانہ بٹ کی عمر 83 برس تھی جو کرونا کے باعث چل بسیں۔

ڈراما نگار اسما نبیل

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور ڈرامہ خانی سمیت کئی ڈراموں کی کہانیوں کی تخلیق کار اسما نبیل طویل علالت کے بعد 2 جولائی کو انتقال کر گئی تھیں۔

کامیڈی کنگ عمر شریف

طویل عرصے سے موذی مرض میں مبتلا لیجنڈری کامیڈین، اداکار و میزبان عمر شریف دو اکتوبر کو 66 سال کی عمر میں جرمنی میں انتقال کر گئے تھے، انہیں علاج کی غرض سے امریکا لے جایا جارہا تھا لیکن طبعیت خرابی کی وجہ سے ایئرایمبولینس کو جرمنی میں لینڈ کرنا پڑا۔

ریڈیو اناؤنسر کنول نصیر

پاکستان کی پہلی نشریاتی ادارے کی میزبان کا اعزاز رکھنے والی کنول نصیر بھی رواں برس مارچ میں دنیا سے رخصت ہوگئیں، انتقال کے وقت ان کی عمر 76 برس تھی۔

لیجنڈری اداکار انور اقبال

سینئر اداکار انور اقبال بلوچ نے اردو اور سندھی زبان میں بننے والے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، لیکن مستقل عارضے میں مبتلا رہنے کے بعد آپ بھی جولائی میں مداحوں سے بچھڑ گئے۔

اوپر بیان کردہ شخصیات کے علاوہ شان شاہد کی والدہ نیلو بیگم، لولی ووڈ اداکار اعجاز درانی، معروف لوک گلوکار شوکت علی، اداکارہ طلعت صدیقی، معروف گلوکار سنی بینجمن جان المعروف ایس بی جان، گلوکار و موسیقار فرہاد ہمایوں، سرائیکی و پنجابی فوک گلوکار اللہ دتہ، سینئر ٹی وی اداکارہ خورشید شاہد، ماڈل نایاب ندیم، سینئر اداکار طلعت اقبال، ایوارڈ یافتہ ڈھول استاد پپو سائیں، اداکارہ سنبل شاہد اور سینیئر اداکار سہیل اصغر بھی رواں برس انتقال کرگئے۔

Comments

- Advertisement -