بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ذاتی طور پر اوپن بیلٹ کےحق میں ہوں، ن لیگی رہنما

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ذاتی طور پر اوپن بیلٹ کےحق میں ہوں اور ن ‏لیگ کابھی اوپن بیلٹ کامؤقف رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ آئینی ‏ترمیم کیلئےاتفاق رائے ہوناضروری تھا مخصوص انتخابات کیلئےحکومت ترمیم کیوں لاناچاہتی ہے، ہم ‏چاہتےہیں تمام انتخابات شفاف ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر اوپن بیلٹ کےحق میں ہوں اور ن لیگ کابھی اوپن بیلٹ کامؤقف رہا ‏ہے لیکن حکومت آج اپنی خواہش کےلیےآئینی ترمیم کر رہی ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے کہا کہ ویڈیوز سامنے آگئیں ‏جوثابت کرتی ہیں کہ ضمیرفروشی ہوتی ہے، سینیٹ انتخابات میں ضمیروں کی بولیاں لگائی جاتی ‏ہیں ہم چاہتےہیں کہ خریدوفروخت کا سلسلہ بندہوناچاہیے ہم نےانتخابات سےپہلے20لوگوں کوپارٹی ‏سےنکال دیاتھا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ آج اپوزیشن کی دیگرپارٹیاں کیاپوزیشن لےکرکھڑی ہیں، ن لیگ اورپی پی نے ‏چارٹرآف ڈیموکریسی میں اوپن بیلٹ پراتفاق کیاتھا، ن لیگ اورپی پی دونوں کی مجموعی10سال ‏حکومت رہی کچھ نہیں کیا آج جب ہم شفافیت لارہےہیں تواپوزیشن کوتکلیف ہورہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں