اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پرتھ ٹیسٹ : آسٹریلوی کپتان اسمتھ کی ڈبل سنچری، انگلش ٹیم مشکل میں

اشتہار

حیرت انگیز

پرتھ : ایشز سیریز میں انگلش ٹیم مشکل میں آگئی، پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے انگلش بولرز کو تھکادیا۔ مچل مارش نے بھی سنچری بنادی۔

تفصیلات کے مطابق پرتھ ٹیسٹ کا تیسرا دن آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ اور مچل مارش کے نام رہا، تیسرے دن انگلینڈ نے شان مارش کی وکٹ جلد حاصل کرلی جس کے بعد آسٹریلیا نے انگلینڈ کو کرکٹ کا خوب سبق پڑھایا۔

انگلش کپتان جو روٹ نے سات بولرز کو آزمایا لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہ آیا، آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے کیرئیر کی دوسری ڈبل سنچری بنائی۔

مارش نے ٹیسٹ کی پہلی سنچری جڑدی۔ اسمتھ اور مارش نے پانچویں وکٹ کے لئے301رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔

آسٹریلیا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک 4وکٹوں پر 549رنز بنالئے ہیں اور انہیں انگلینڈ پر146 رنز کی برتری حاصل ہے، اسمتھ 229 اور مارش 181 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں